16

شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل،نہر سے دوشیزہ کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل’ نہر سے دوشیزہ کی نعش برآمد’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ سلطان ٹائون میں عثمان کا اپنی اہلیہ انیلہ بی بی سے جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی کسی بات پر میاں بیوی میں دوبارہ جھگڑا ہوا تو شوہر عثمان نے اہلیہ انیلہ بی بی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ جبکہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 30 ج ب کے قریب نہر سے جواں سالہ لڑکی کی نعش برآمد ہوئی جسے نامعلوم افراد نے قتل کر کے نعش برد کر دی۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتولہ کے لواحقین اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں