شوہر گھر میں جنات لے آئے’ ثنا عسکری

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا عسکری نے شوہر اور جنات کا دلچسپ واقعہ سنا کرمداحوں کو حیران کردیا۔ اداکارہ ثنا عسکری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کو ڈرانی کہانیاں بنانے اور سنانے کا خاص شوق ہے، اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے گھر کے اندر ہی ایک اسٹوڈیو بھی قائم کر رکھا ہے جہاں وہ خوفناک کہانیوں پر مبنی ویڈیوز تیار کرتے ہیں’ بیٹا بھی اب بڑا ہو رہا ہے اور وہ اکثر اپنے والد کے اس کام میں دلچسپی لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں