شٹرنگ کا لینٹر گرنے سے نوجوان جاں بحق،بھائی زخمی ہوگیا

کمالیہ(نامہ نگار)شٹرنگ کا لینٹر گرنے سے نوجوان نیچے دب کر جاں بحق ۔محلہ حسین شاہ کمالیہ کا نوجوان جنید رضا جو کہ لاہور میں اپنے بھائی عون رضا کے ہمراہ شٹرنگ کا کام کرتا تھا اپنے بھائی کے ہمراہ شٹرنگ کر رہا تھا کہ اچانک لینٹر گرنے سے لینٹر کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا دونوں بھائی اپنی بیوہ ماں اور بہنوں کا سہارا تھے ایک خالق حقیقی سے جا ملا اور دوسرا شدید زخمی ہے بیوہ ماں اور بہنوں کے بہتر مستقبل کا سہانا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکااللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین متوفی کی ڈیڈ باڈی ابھی لاہور میں ہے ضروری کاروائی کے بعدآبائی شہر کمالیہ آئے گی اور کمالیہ میں جنازہ کے بعد تجہیز وتکفین ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں