36

شکیب الحسن کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنا ہوگا،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز)بنگلادیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث اسٹار آل رانڈر شکیب الحسن کا ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ کیرئیر کو خیرباد کہنے کا خواب ادھورا رہ جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار کرکٹر نے گزشتہ روز کانپور ٹیسٹ کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ان کا آخری ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا جس کے بعد وہ مارچ 2025 تک بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد کی سربراہی میں 26 ستمبر کو 4 گھنٹے طویل میٹنگ ہوئی، جس میں شکیب الحسن کے مستقبل سے متعلق فیصلے شامل تھے۔بورڈ نے کہا کہ موجودہ سیاسی تنا کی وجہ سے اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ شکیب الحسن ہوم گرانڈ پر آخری ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں کیونکہ سیکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔آل رائونڈر کو اپنے مستقبل سے متعلق خود فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ سیکیورٹی ہمارے ہاتھ میں نہیں، ہوسکتا ہے کہ بھارت کیخلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہی شکیب الحسن کے کیرئیر کا آخری میچ ہو۔دوسری جانب بنگلادیشی آل رانڈر اسوقت تاریخ کے سخت ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں