شکیب الحسن کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز)بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کو کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے درمیان ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا۔بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکا کی عدالت نے سابق قانون ساز اور کرکٹر شکیب الحسن سمیت14 افراد پر سفری پابندی عائد کردی۔ عدالت نے یہ حکم اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) کی درخواست پر جاری کیا۔ درخواست میں اے سی سی نے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات پر ان افراد سے تفتیش کررہا ہے۔ اے سی سی کے ترجمان کے مطابق یہ درخواست ڈھاکا کی عدالت میں اس وقت دائر کی گئی جب انہیں قابل اعتماد انٹیلی جنس موصول ہوئی کہ ملزم تفتیش سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر سکتا ہے۔یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر پر گزشتہ سال بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت گرائے جانے کے بعد قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔شکیب الحسن کا شمار بنگلہ دیش کے کرکٹ لیجنڈز میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں