شہباز امیر علی اعوان انصاف لائرز فورم کے ڈویژنل صدر مقرر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازامیرعلی اعوان ایڈووکیٹ کوانصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آبادکا صدرمقررکردیاگیا ہے، انتظارحسین پنجوتھہ چیف آرگنائزر انصاف لائرز فورم پاکستان نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیاہے ۔نومنتخب صدرانصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آبادشہبازامیرعلی اعوان ایڈووکیٹ کاکہناہے کہ وہ نئی ذمہ داری ملنے پراپنی قیادت چیف آرگنائزرانتظارحسین پنجوتھہ،ایم این اے چنگیز احمدخان کاکڑ،ایم پی اے حسن خان نیازی ،علی اعجازاحمدبٹرایڈووکیٹ کے ممنوں ہیں۔ان کاکہناہے کہ انصاف لائرزفورم کے عہدیدار بانی عمران خان کامضبوط اورفعال بازوہیںجنہوں نے ہرمشکل وقت میں بانی عمران خان اورپارٹی سے وفاداری کی نئی مثالیں قائم کی ہیںاورآئندہ بھی کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ انصاف لائرزفورم کے پلیٹ فارم سے بانی عمران خان کی رہائی کے لئے جدوجہدکوتیزکریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں