3

شہباز دور حکومت قرضے میں12ہزار733ارب اضافہ

اسلام آ باد (بیوروچیف) شہباز شریف حکومت کے پہلے اکیس مہینوں کے دوران قرضوں میں بارہ ہزار سات سو تنتیس ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ وفاق کا قرضہ نومبر تک بڑھ کر 77ہزار 543ارب روپے ہو گیا، نگران حکومت کے آخری مہینے تک یہ قرض 64ہزار 810 ارب روپے تھا، وفاقی حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ مارچ دو ہزار چوبیس سے لیکر نومبر دوہزار پچیس کے دوران ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزا ت کے مطا بق مارچ 2024 سے نومبر2025 کے21مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں 11ہزار 943ارب روپے اوروفاقی حکومت کے بیرونی قرضے میں 790رب روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کا قرضہ نومبر 2025 تک بڑھ کر 77ہزار 543ارب روپے ہو گیا جبکہ نگران حکومت کے آخری مہینے فروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار 810ارب روپے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں