66

شہباز شریف بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم (اداریہ)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری حکومت میں نا انصافی کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، بلوچ عمائدین مل بیٹھ کر خرابیوں کی نشاندہی کریں، ترقیاتی بجٹ کا25فی صد بلوچستان کیلئے مختص ہو گا۔ کوئٹہ بلوچستان میں گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا بلوچستان کے بہنو ں اوربھائیوں کا ممنون ہوں جو افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ رہے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ اور منظم قیادت کے تحت افواج پاکستان نے حالیہ جنگ جیت کر نہ صرف آپ کا سر فخر سے بلند کر دیا بلکہ71کا بدلہ لیا ، بلوچستان پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جہاں کے لوگ دلیر ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ وہ اپنے صوبے کے بارے میں کیوں نہیں سوچتے اگر کسی بھائی کو شکوہ ہے تو وہ بھائی بن کر بیٹھے اور اس کو طے کرے۔ دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں جو اغیار کے ایجنٹ ہیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ان کو نہیں بھاتی ان کا راستہ ان کے ہتھکنڈوں کو آپ نے ناکام بنانا ہے۔ اس حوالے سے کیا وہ نقائص ہیں جو آپ کے مشورے سے ہم دور کر سکتے ہیں این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے اپنا حصہ بلوچستان میں ڈالا بلوچستان کی ڈیمانڈ تھی کہ این ایف سی میں100فی صد اضافہ کیا جائے11ارب روپے اس وقت پنجاب نے اپنے حصے سے بلوچستان کے این ایف سی میں ڈالے تب جا کر 2010ء میں این ایف سی سائن ہوا نوا زشریف کے زمانے میں بلوچستان میں بے پناہ ترقی ہوئی جبکہ آئندہ بجٹ میں سے250ارب صرف بلوچستان کے لئے ہیں کوشش ہونی چاہیے کہ ترقیاتی پروگرام کے یہ فنڈ شفاف طریقے سے خرچ ہوں بلوچستان کا وسیع علاقہ سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے کا متقاضی ہے۔جغرافیائی آپ کے فاصلے اتنے ہیں کہ ان کے اوپرکھربوں بھی لگائے جائیں تو وہ فاصلے سمٹ نہیں سکتے، وزیراعظم نے بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت دی ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف صوبہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ان کا دورہ کوئٹہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ گرینڈ جرگہ میں بلوچ عمائدین سے خطاب میں وزیراعظم نے بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت آئندہ بجٹ میں 250ارب بلوچستان کیلئے مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں اور صوبہ کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں