شہباز شریف کا زوولبا محل آمدپر پرتپاک استقبال

باکو(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف صدر آذربائیجان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل پہنچ گئے۔آذربائیجان کے زوولبا محل آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، دونوں رہنمائوں نے پرجوش مصافحہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں