68

شہباز شریف کو اسٹیبلشمٹنٹ سے اچھے تعلقات ہونے پر فخر

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ30سال سے میں اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے رہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے اتحادیوں نے مجھے اختیار دے دیا، نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے ابھی آئینی طور پر چند روز موجود ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا میاں نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، نواز شریف کی نااہلی 5 سال پورے ہونے پر ختم ہوچکی ہے، مانتا ہوں کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ہمارے ووٹ بینک میں کمی ہوئی مگر ہم نے ریاست کو بچایا، نواز شریف کے واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں