66

شہباز شریف کیلئے پرائم منسٹر آف ایکشن کا اعزاز (اداریہ)

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ”مین آف ایکشن” قرار دیتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا ہے کہ سعودی حکومت وزیراعظم کی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے بخوبی آگاہ ہے سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا آپ کا مشن ہمارا مشن ہے، عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری’ سعودی وزیر خزانہ’ سعودی وزیر صنعت نے وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی’ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے! زراعت’ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہے گا، سعودی وزیر خزانہ محمدالجدعان نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرے گا سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی حمائت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی ترقی ہے سعودی وزیر صنعت نے کہا کہ سعودی نجی کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطے میں ہوں اور کمپنیوں کے نمائندگان بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے سعودی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دینے پر خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود’ ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود’ سعودی وزیر خارجہ اور دیگر وزراء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے پچھلے دور حکومت میں سعودی عرب کی حمائت اور مدد کی بدولت ہمارے معاشی حالات بہتر ہوئے سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں” بلاشبہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی کارکردگی کے لحاظ سے ایک کامیاب وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں معاشی استحکام کیلئے انہوں نے نہایت مختصر عرصے میں قابل تحسین اقدامات کر کے پرائم منسٹر آف ایکشن کا اعزاز حاصل کیا ہے سعودی عرب کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ترین سعودی حکام سے ملاقاتیں کر کے ان کو پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی دعوت دی جس کا حوصلہ افزاء رسپانس ملا ہے سعودی عرب اور سعودی سرمایہ کار کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی نوید سنائی ہے جس سے امید ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آئے گا جب ملک میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی تو ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو گی معیشت کو استحکام حاصل ہو گا وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کے شاندار نتائج حاصل ہوں گے سعودی عرب ہمارا ایسا دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اس وقت پاکستان کی معیشت کمزور ترین ہے جس کو سنبھالا دینے کیلئے پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے ایسے میں سعودی عرب اور سعودی کمپنیوں کا پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان خوش آئند ہے ایران کے صدر ریئسانی کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھی دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای’ چین اور دیگر خلیجی ممالک سے بھی رابطے میں ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری زیادہ سے زیادہ لائی جا سکے تاکہ پاکستان معاشی طور پر سنبھل سکے 8فروری 2018ء کے الیکشن کے بعد وجود میں آنے والی شہباز شریف نے کم وقت میں معاشی استحکام کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں ان کو سامنے رکھتے ہوئے بلاشبہ ”شہباز شریف کو پرائم منسٹر آف ایکشن” قرار دیا جا سکتا ہے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے وزیراعظم شہباز شریف کو یہ لقب دیکر ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے جس پر پاکستانی قوم کو ناز ہے’ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں حکومت کو مشکل فیصلے کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، وزیراعظم کو اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے لہٰذا شہباز شریف کو معیشت کے استحکام کیلئے کھل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں