38

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر صدر عارف علوی حلف لینے کیلئے تیار

اسلام آباد(بیوروچیف)شہباز شریف بطور وزیراعظم 4مارچ کو دوپہر 2بجے ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اعلی ذرائع نے بتایا کہ صدر عارف علوی نے نئے وزیر اعظم سے حلف لینے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور چاروں صوبائی گورنرز بھی موجود ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں