38

شہباز کی پرواز ’10ماہ میں ملکی قرضہ 55 ہزار ارب ہو گیا

کراچی(بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت کے10ماہ کے دوران قرضوں میں27.7فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کے کل قرضے54ہزار942ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں’31مارچ22ء کو قرضوں کا حجم43ہزار12ارب روپے تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مقامی قرضوں میں22فیصد یا6ہزار 179ارب روپے اضافہ ہوا، مقامی قرضوں کا حجم 34 ہزار 255 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، 31 مارچ 2022 کو مقامی قرضے 28 ہزار 76 ارب روپے تھے۔بیرونی قرضوں میں 38.5 فیصد یا 5 ہزار 751 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد بیرونی قرضے 20 ہزار 687 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں،31 مارچ 2022 کو بیرونی قرضوں کا حجم 14 ہزار 936 ارب روپے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں