3

شہداء اور غازی وطن عزیز کا عظیم اثاثہ ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے سابق ایگزیکٹو انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹس امین پور بازار رانا اکرام اللہ نے افواج پاکستان پولیس، رینجر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہر شہید کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے شہدائے اور غازی ہمارے ہیرو اور ملک کا عظیم اثاثہ ہیںان کی لازوال قربانیاں قیامت تک وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل رہیں گی قوم اپنے ہیروز غازیوں اور شہداء کوکبھی نہیں بھولے گی رنا اکرام اللہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیراور انکی ٹیم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر سپاہی اور ہر افسرخواہ اسکا تعلق بری ، بحری یا فضائیہ سے ہو علاقائی ، لسانی ،سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالا تر رہتے ہوئے صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتاہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں