فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب عثمان انور کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کی شہید سب انسپکٹرنصیر احمد واہلہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت شادی کی تقریب کوٹیج مارکی ڈائیور روڈ میں منعقد ہوئی۔سٹی پولیس آفیسر نے شہید نصیر احمد واہلہ کی بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھ کر پیار دیا اور سلامی دی۔ دولہا کو پھولوں کاگلدستہ دیا اور دونوں کوخوش رہنے کی دعا دی سی پی اوعثمان اکرم گوندل نے آئی جی پنجاب عثمان انور اور آر پی او فیصل آباد ڈاکٹرمحمد عابد خان اور اپنی طرف سے تحائف دیئے شہدا پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ان کی فیملیز کا پورا خیال رکھا جائے گا شادی کی تقریب میں شمولیت کا مقصد شہدا کی فیملیز کو باور کروانا ہے کہ ان کو والدین کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔
31