54

شہداء کی یادگاریں جلانیوالے عوامی نمائندگی کے اہل نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی اور این اے101سے اُمیدوارمیاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی 99فیصد اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردنہیں ہوئے بے بنیادتاثردینے اور ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔حالانکہ99 فیصداُمیدواروں نے توآزادحیثیت سے کاغذات جمع کروائے ہیں اورپارٹی ظاہر ہی نہیں کی۔اُن میںجو 9مئی کے واقعات میں ملزم ہیں اُن کے کاغذات مستردکئے گئے ہیں ۔مسلم لیگ ن 28مئی والی جماعت ہے 9مئی والی نہیں۔میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔اُن کاکہناتھاکہ اُن کے حلقہ این اے101 میں 46 میں سے 36کے کاغذات منظور ہوئے جبکہ صرف 11 اُمیدواروں کے مسترد ہوئے ہیں۔ پاکستان کے ہرحلقہ میں 7۔ 8 اُمیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کوابھی تک ثاقب نثاراورعطابندیال کی سہولت دستیاب ہے وہ رونے دھونے کی بجائے اپلیٹ ٹربیونل میں جاسکتے ہیں تاہم شہداکی یادگاریں جلانے والے عوامی نمائندگی کے قابل نہیں۔انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگی کارکنوں اورحلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ متنازع الیکشن کاقبل ازوقت الزام عائدکرنے والوں کو 2018کے الیکشن پربھی غورکرناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں