شہداء کے اہلخانہ کو چھت کی فراہمی جاری رکھیں گے’IG

لاہور (بیوروچیف) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہل خانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا ہے۔شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق تحصیل تاندلیانوالہ فیصل آباد میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران نے 2023ء میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کے اہلخانہ میں اہلیہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں