23

شہدائے پولیس ہمارے لئے باعث فخر ہیں

ساہیوال(بیوروچیف) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض احمد اور ایس ایچ او اوکانوالہ بنگلہ محمد سخی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کی برسی کے موقع پر شہید کی قبر پر حاضری دی،ساہیوال پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساہیوال ریاض احمد اور ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ محمد سخی نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور شہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض احمد نے کہاکہ شہدائے پولیس ہمارے لیے باعث فخر ہیں جنہوں نے اپنی قیمتیں جانوں کے نذارنے پیش کرکے ملک میں امن وامان قائم کیا۔ شہداء کی لازوال قربانیو ں کی بدولت ہی امن ممکن ہوا ہیاور شہداء کے ورثاء خود کو اکیلانہ سمجھیں۔ ساہیوال پولیس ہر وقت اپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور شہداء کے ورثاء کے فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں