شہدائے کربلا نے راہ حق میں جانوں کا نذرانے پیش کئے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد رانا طیب خاں،وائس چیئر مین محسن ہمایوں، سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید، صدر حاجی سردار محمد،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ، جوا ئنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے جانثار ساتھیوں نے راہ حق میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے استقامت اور ایثار کا ایسا باب رقم کیا جو رہتی دنیا تک مظلوموں کا حوصلہ اور ظالموں کے لیے للکار بن گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کربلا فقط ایک معرکہ نہیں بلکہ یہ حمیت، غیرت اور خودداری کا ابدی استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی دین اسلام کی سربلندی کے لیے دی گئی لازوال قربانیاں ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ حق و صداقت کی راہ میں ، شکر اور استقامت ہی حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں