10

شہدا ء قوم کے ہیرو اور ملک کا عظیم اثاثہ ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمداورڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائو ں نے تاجر برادری کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینیٹ جنرل احمدشریف چوہدری کی پریس کانفرنس کو پوری قوم کی امنگوں کا عکاس قراردیتے ہوئے کہاہے کہ شہداء فوج کے ہوں یاپولیس کے قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کی مقروض ہے اپنی ذات اور اپنے مفاد کیلئے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا نے والے دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کوناکامی ہوگی شہدائے پاکستان ہمارے ہیرو اور ملک کا عظیم اثاثہ ہیں شہداء کی لازوال قربانیاں قیامت تک وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں قوم اپنے ہیروز غازیوں اور شہداء کبھی نہیں بھولے گی انہوں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر سپاہی اور ہر افسرخواہ اسکا تعلق بری ، بحری یا فضائیہ سے ہو علاقائی ، لسانی ،سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالا تر رہتے ہوئے صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں