شہدا ہمارے ہیرو اور ملک کا عظیم اثاثہ ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے سابق ممبر ایگزیٹو و صدر کلاتھ مرچنٹس امین پور بازار رانا اکرام اللہ نے کہا ہے کہ شہداء فوج کے ہوں یاپولیس کے قوم انکی لازوال قربانیو ں کی مقروض ہے شہدائے پاکستان ہمارے ہیرو اور ملک کا عظیم اثاثہ ہیں انکی لازوال قربانیاں قیامت تک وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں قوم اپنے ہیروز غازیوں اور شہداء کبھی نہیں بھولے گی اپنی ذات اور اپنے مفاد کیلئے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا نے والے دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کوناکامی ہوگی رانا اکرام اللہ نے آرمی چیف آف سٹاف جنرل عاصم منیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام ،ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے محب وطن تاجر دہشت کے واقعات کی ناصر ف شدید مذمت کرتے ہیں بلکہ انکے کرداروں کو عبرت ناک سزادینے اور نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل شروع کرنیکا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں