شہد کی آڑ میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ائیرپورٹ پر شہد کی آڑ میں آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شہد کی آڑ میں آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو گرفتار کرلیا۔اے ایس ایف حکام کے مطابق ایک مسافر دبئی جانے کے لیے فیصل آباد ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے نے چیکنگ کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیا، تلاشی کے دوران بیگ میں موجود سامان سے مائع آئس ہیروئن سے بھرے 5جار برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نے جار میں موجود منشیات کو شہد ظاہر کیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں