فیصل آباد (پ ر) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئرمین حاجی محمد عابد نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تمام تاجروں کو ساتھ لیکر چلیں گے کیونکہ موجودہ وقت میں ملک کے تیسرے بڑے شہر اور صنعتی و تجارتی مرکز فیصل آباد کے آٹھ بازاروں سمیت دیگر شاہروں پر ٹریفک سسٹم ابتر ہو چکا ہے ٹریفک اشاروں کی درستگی کی بھی ضرورت ہے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انسٹری کے پلیٹ فارم سے ٹریفک ضابطوں ‘ قوانین ‘ اور اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے تاجر برادری اور ٹریفک حکام کے مابین روابط میں بھی بہتری آئے گی انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں وارڈنز کی کارکردگی میں بھی بہتری ضروری ہے
22