شہروں کیساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں،وزیر مواصلات عبدالعلیم خان

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی پی پی 100و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122سردار خان بہادر ڈوگر نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے خصوصی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صور تحا ل پر تبادلہ خیال کیا وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے حکومت کی مثبت پالیسوں کی بدولت مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور روزگار کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کر رہی ہے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ شہروں کیساتھ ساتھ دیہات میں بھی سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام آسان سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں ملاقات کے دوران سردار خان بہادر ڈوگر نے لنڈیانوالہ انٹرچینج شروع کرنے کی سفارش کی جس پر وفاقی وزیر مواصلات عبدا لعلیم خان نے یقین داہانی کروائی کہ بہت جلد لنڈیانوالہ انٹرچینج کا کام شروع کر دیا جائے گا اور عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں