کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار و فلم ساز شہریار منور کی شادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔حال ہی میں منعقد ہونے والی قوالی نائٹ کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ڈھولکی کے بعد قوالی نائٹ میں بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں ہمایوں سعید، احد رضا میر، سونیا خان، اریبہ حبیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔ان اداکاروں کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے جبکہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اس محفل میں پرفارم کر کے سماں باندھ دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز میں دیکھ سکتے ہیں کہ جلد شادی کے بندھن میں میں بندھنے والا یہ جوڑا خوش دکھائی دے رہا ہے۔
2