شہریار میموریل اوپن ٹینس’ مزمل مرتضیٰ نے مردوں کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی نشتر پارک لاہور میں جاری 9ویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2025 میں سینئرز اور مینز ڈبلز کے فائنلز مکمل ہو گئے، جہاں رشید ملک/عارف فیروز نے سینئرز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جبکہ اعصام الحق-مزمل مرتضی نے مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔سینئرز 55 پلس ڈبلز کے فائنل میں رشید ملک (تمغہ امتیاز) اور عارف فیروز نے مضبوط جوڑی خرم امتیاز اور فرقان الدین کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 7-5، 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے نامور انٹرنیشنل اسٹار اعصام الحق اور مزمل مرتضی نے ابوبکر طلحہ/احمد نائل قریشی کو 6-2، 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔مینز سنگلز سیمی فائنلز میں ایم شعیب نے سخت جدوجہد کے بعد تجربہ کار عقیل خان کو 3-6، 6-3، 7-5 سے ہرایا جبکہ مزمل مرتضی کو مدثر مرتضی کے خلاف واک اوور ملا۔ فائنل 26اکتوبرکو ایم شعیب اور مزمل کے درمیان ہو گا لیڈیز سنگلز فائنل میں عشنا سہیل نے مہق کھوکر کو 6-4، 6-0 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔سینئرز 45 پلس ڈبلز سیمی فائنل میں طلحہ وحید/عاشر خان نے عارف فیروزکوشکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں