ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کو چیک کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ماڈل بازار میں موجود آٹا کی فیئرپرائس شاپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ماڈل بازار کی صفائی ستھرائی ، سیکورٹی و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو اشیاضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
34