فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کیلئے مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ بلا ناغہ مکمل کی جارہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ مین چینلز اور ڈرینز لائنز میں سالڈ ویسٹ،ملبہ، شاپرز،بوتلیں اور دیگر پلاسٹک کی اشیا ہرگز نہ پھینکیں کیونکہ ایسا کرنے سے مین چینلز سے سیوریج کی نکاسی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں جس سے شہریوں کو نکاسی آب کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی بھاری مشینری کے ساتھ ڈی سلٹنگ اور صفائی جاری ہے جس کی ڈرینج ڈویژن کے افسران سخت مانیٹرنگ بھی کررہے ہیں۔ چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کے حوالے سے شیڈول جاری کیا گیا ہے جس پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے جس سے شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا ہو رہی ہیں۔
2