شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے بنیادی مرکز صحت361گ ب کا دورہ کیا ،انہوںنے مرکز صحت میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ کی اور صفائی ستھرائی، مریضوں کو مفت ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری سمیت دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام بنیادی مراکز صحت میں وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق مریضوں کو کوالٹی میڈیکل سروسز مہیا کی جائیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی سے ہرگز کام نہ لیا جائے، انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تشخیص، علاج معالجہ کے لیے خدمت خلق کے جذبے کے تحت فرائض سر انجام دیے جائیں اور انہیں علاج کے ساتھ ساتھ مناسب پرہیز بارے بھی آگاہی فراہم کی جائے۔بعدازاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں ری ویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتر سروس ڈلیوری اور تزئین وآرائش کے علاوہ مشینری پر بھی خاص توجہ دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں