شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

کمالیہ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس اور عوامی خدمت کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے کمالیہ رضا آباد سبز منڈی روڈکا معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر علی عباس میلہ کے احکامات پر فوری طور پر صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات شروع کر دیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ شہری سہولیات میں بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔مقامی شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی اور فعال کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں