شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی،ڈی سی سرگودھا محمد وسیم

سرگودہا(بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے سخت کریک ڈائون کیا۔ ایک ہفتے میں مجموعی طور پر513 دکانوں کا معائینہ کیا گیا، 5 مقدمات درج ہوئے، 18 دکانیں سیل اور 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں 11 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، 2 ایف آئی آر درج کی گئیں، 4 دکانیں سیل اور ایک دکاندار گرفتار ہوا جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ریٹیل سطح پر 502 خلاف ورزیوں پر 3 مقدمات درج، 14 دکانیں سیل اور 9 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 5 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں