شہریوں کی بڑی تعداد مچھلی خریدنے میں مصروف

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ شہر میں سردی کے شد ت میں اضافے کے ساتھ ہی مچھلی کے گوشت کی مانگ بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔شہری کوئلے کی انگیٹھیوں پر تیار ہونے اور فرائی مچھلی کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں اور لوگ مچھلی کا گوشت خرید کر گھر پر بھی لے جارہے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر میں کئی روز سے جاری دھند اور سردی کی لہر کی بدولت ایک بار پھر سے مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔شہریو ں کی ایک بڑی تعداد نے مچھلی سٹالز کا رخ اختیار کرلیا ہے جہاں سے وہ مچھلی کا گوشت خرید رہے ہیں اور اکثر مقامات پر فرائی مچھلی اور کوئلے کی انگھیٹی پر تیار شدہ مچھلی کے پوائنٹ پر رش دیکھنے کو مل رہا ہے شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ سردی کے موسم میں مچھلی کے گوشت سے لطف اندوز ہورہے ہیں تاہم طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک بار مچھلی کا گوشت صحت کے لیے بہت مفید ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں