شہریوں کی صحت کے دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر قاسم رضا

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ میں جعلساز مافیا کے خلاف آپریشن قانونی قوت سے جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 300کلو مردہ جانور،ایکسپائر کولڈ ڈرنکس تلف، 24پیکٹ گٹکا،2چلر ضبط کرادیئے۔ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 3مقدمات در ج کرا دیئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ پینسرہ روڈ پر معروف ڈیری کولیکشن سنٹر کو بند کر کے مقدمہ درج کرادیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر مدد علی چوک، پینسرہ روڈ اور رجوعہ بائیپاس پر کارروائیاں کی گئیں۔فارم ہاس میں فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کے بغیر جانور ذبح کیا گیا تھا۔تفصیلی معائنے میں گوشت انسانی صحت کے لئے مضر قرار پایا گیا۔سابقہ لئے گئے سیمپل مقرر کردہ معیار کے مطابق نہ ہونے پر یونٹ بند کیا گیا۔کریانہ سٹور سے ممنوعہ گٹکا برآمد ہونے پر سٹور کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔چیکنگ کے دوران ملازمین کے میڈیکل،ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ فوڈ سٹوریج کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار،صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے،صحت بخش خوراک کے نام پر صارف کیساتھ دھوکہ دہی کرنے والے قوم کے دشمن ہیں،صحت دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح؛ شہری شکایت کے لیے 1223 پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں