4

شہریوں کے تحفظ اور سہولت کیلئے معیاری اور محفوظ پمپس ناگزیر ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت پیٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح اور سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر پیٹرول پمپ پر مرد، خواتین اور عملے کے لیے علیحدہ علیحدہ واش رومز حکومت کے فراہم کردہ ڈیزائن کے مطابق موجود ہوں اور ان کی صفائی باقاعدگی سے یقینی بنائی جائے، تاکہ صارفین اور عملے کے لیے صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔شہر کے تمام پیٹرول پمپس کی فائر سیفٹی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی اجلاس میں لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جہاں فائر سیفٹی کے آلات نصب نہیں ہیں، انہیں فوری طور پر نصب کروایا جائے، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے تمام پیٹرول پمپس پر کے فارم کی تجدید بروقت مکمل کروانے کی بھی تاکید کی اور کہا کہ جو فارم تجدید نہیں ہوئے، ان پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ہدایات، منظور شدہ ڈیزائن اور حفاظتی معیار کی مکمل پابندی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں