شہریوں کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگودھا متحرک

سرگودہا (بیوروچیف) مکار دشمن بھارت کی جارحیت کے بعد سرگودھا ڈویژن میں شہریوں کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے بدھ کے روز ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر اور سول ڈیفنس دفتر کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ممکنہ جنگی حالات میں فوری ردعمل کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کے مرکزی کنٹرول روم، فائر اسٹیشن، اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے یونٹس کا معائینہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 کا تمام عملہ ہائی الرٹ پر ہے، تمام ایمبولینسز، فائر وہیکلز، اور ایمرجنسی ریسپانس موٹر بائیکس تیار حالت میں ہیں۔ اہلکاروں کو فوری انخلائ، زخمیوں کی منتقلی، ابتدائی طبی امداد اور ممکنہ فضائی حملوں کے بعد نقصانات کے ازالے سے متعلق خصوصی تربیت دی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں