8

شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے

سرگودہا (بیور و چیف) صوبائی محتسب پنجاب کے حکم کے مطابق عوامی خدمت پروگرام کے تحت موبائل وین کے ذریعے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سنے جارہے ہیں اور متعلقہ محکموں کو دادرسی کی ہدایات دی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ریجنل آفس سرگودہا کی جانب سے یونین کونسل نمبر 4 میانی / ٹائون کمیٹی میانی تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا میں موبائل وین کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ پرائیویٹ سیکرٹری فیصل بٹ اور ریسرچ فیلو زبیر احمد نے عوامی شکایات سنیں۔ اس موقع پر عوام الناس کی جانب سے 45 شکایات موصول ہوئیں جنہیں موقع پر درج کرکے متعلقہ محکموں کو ان کے فوری حل کی ہدایات جاری کی گئیں۔پرائیویٹ سیکرٹری فیصل بٹ نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اور انصاف کی فراہمی صوبائی محتسب پنجاب کے ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں