شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے’ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے۔انہوں نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی افسران کو فون کالزکرکے داد رسی کا حکم دیا اور واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان بھی روزانہ عوام کے لئے قابل رسائی رہیں اور عوامی مسائل کو خندہ پیشانی سے سن کر ان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات ہونے چاہیں۔ انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرکے عوامی بہبود کے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں