شہری ایمرجنسی میں پولیس ہیلپ لائن پر کال کریں،ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد

چنیوٹ(نامہ نگار)پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر پکار 15کی ماہ جنوری کارکردگی رپورٹ جاری کر د ی گئی۔ گزشتہ ماہ جنوری میں پولیس ہیلپ لائن پکار 15پر 35ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں۔دو ہزارسے زائد کالز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مدد فراہم کی گئی۔ گزشتہ ماہ جنوری میں 10ہزارسے زائد کالز پر شہریوں کی راہنمائی کی گئی۔۔ایمرجنسی نمبر 15پر موصول ہونے والی کالز میں سے 14 ہزارسے زائد کالز غیر ضروری،غیر متعلقہ،بوگس تھیں۔ضلع بھر میں ماہ جنوری کے دوران 15کالز پر پولیس کا ریسپانس 13منٹ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں