3

شہری سہولتوں کی فراہمی اور مسائل کا حل ترجیح ہے

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر بھر میں سیوریج لائنز کی ڈی سلٹنگ اور نکاسی آب کے نظام کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہے ۔ تر جیحی بنیادوں پر ان علاقوں میں کام تیزی سے کیا جا رہا ہے جہاں برسوں سے سیوریج مسائل کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ عملہ صفائی مین ہولز، ڈرینز اور سیوریج لائنز کی مکمل صفائی اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے متحرک ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ شہری سہولتوں کی فراہمی اور مسائل کا بروقت حل ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ چیف آفیسر علی رضا نے بھی متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ تمام کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو مستقل ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔انتظامیہ کے مطابق اس آپریشن سے نکاسی آب کے نظام میں بہتری آئے گی، سیوریج مسائل میں نمایاں کمی ہوگی اور شہر میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں