6

شہری سہولیات میں بہتری انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،کمشنر سرگودھا

سرگودہا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے تحصیل سلانوالی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی محمد اکمل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انتظامی امور، ستھرا پنجاب سرگرمیوں، ریونیو معاملات، سرکاری دفاتر اور شہری سہولیات کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ دورے کا آغاز اے سی سلانوالی آفس سے ہوا جہاں ریکارڈ، سٹاف حاضری اور عوامی سروس ڈیلیوری کے مختلف پہلوئوں کا معائنہ کیا گیا۔ بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ کیا اور ریونیو سروسز کے معیار، شہری سہولیات اور کام کے تسلسل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔کمشنر اور ڈی سی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی میں مختلف وارڈز، ایمرجنسی، میڈیسن اسٹور اور لیبارٹری سیکشن کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز کی حاضری، دستیاب دوائیں، صفائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر فوری بہتری کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں