شہری سے بدسلوکی کرنے پر بٹالہ کالونی کا ہیڈ کانسٹیبل معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے شہری سے بدتمیزی کرنے پر تھانہ بٹالہ کالونی کے ہیڈ کانسٹیبل یوسف کو معطل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق سی پی او نے شہری کی شکایات پر ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کو انکوائری کرنے کا کہا تو دوران انکوائری ہیڈ کانسٹیبل گناہ گار پایا گیا جس پر ایس پی اقبال ڈویژن نے ہیڈ کانسٹیبل معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا اور معاملہ کی مزید تحقیقات ڈی ایس پی بٹالہ کالونی کے سپرد کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں