36

شہری سے بھتہ وصول کرنیوالے 3کانسٹیبل قانونی گرفت میں آگئے

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس پی ٹائون کی ہدایت پر شہری سے 90ہزار بھتہ وصول کرنیوالے 3کانسٹبیلان کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،مقدمہ ایس ایچ او انسپکٹر منصور صادق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق آئے روز پولیس ملازمین کی جانب سے شہریوں کو حراساں و تشدد کرکے بھتہ وصول کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی میں تعینات کانسٹیبلان سرفراز احمد،ممتاز احمد اور محمد احمد نے چند روز قبل لکڑ منڈی جڑانوالہ میں کام کرنے والے شہری بادشاہ کو حراساں کرتے ہوئے 90 ہزار روپے بھتہ وصول کیا معاملے کا علم ہونے پر ایس پی ٹائون بلال سلہری نے خفیہ انکوائری کروائی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ کانسٹیبلان اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو نہ صرف حراساں کرتے ہیں بلکہ بھتہ بھی وصول کرتے ہیں شہری سے 90 ہزار روپے بھتہ وصول کرنے کے معاملے میں مذکورہ کانسٹیبلان انکوائری میں تسلی بخش جواب دینے کی بجائے ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے رہے جبکہ مذکورہ کانسٹیبلان نے تھانہ سٹی کے محرران کے سامنے شہری سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر منصور صادق نے اپنی مدعیت میں مذکورہ کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے مذکورہ کانسٹیبلان کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبلان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں