شہری سے1لاکھ رشوت لینے پرSHOبلوچنی اعجاز رشید کیخلاف مقدمہ درج

جڑانوالہ (نامہ نگار)شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے ایس ایچ او تھانہ بلوچنی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،رشوت لینے پر اندراج مقدمہ کے باوجود موصوف سیٹ پر براجمان، مدعی کا آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر95ر۔ب کے رہائشی سلیم نے اینٹی کرپشن فیصل آباد کو درخواست دی کہ سائل کے والد کی وفات کے نمبرداری اپیل برخلاف انوار الحق وغیرہ کمشنر دفتر میں زیر سماعت ہے جس پر حکم امتناعی جاری شدہ ہے علاہ ازیں فواجداری کارروائی تھانہ بلوچنی میں چل رہی ہے وسط جولائی 2025 سائل مقدمہ کی پیروی کیلئے ہمراہ گواہان تھانہ گیا جہاں الزام علیہ کیساتھ ملاقات ہوئی جس پر الزام علیہ نے 50 ہزار رشوت کا مطالبہ کیا اور تسلی دی کہ جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہو جاتا کارروائی نہیں ہو گی بعدازاں الزام علیہ نے 59 ہزار رشوت لینے کے باوجود سائل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جھوٹے وقوعہ کی بابت سائل جب گواہان تھانہ گیا تو الزام علیہ نے مزید 50 ہزار روپے رشوت دی مدعی نے مزید الزام عائد کیا الزام علیہ ایس ایچ او تھانہ بلوچنی نے 8 اگست 2025 کو الزام علیہ انوار الحق کی کال پر بردار حقیقی کیخلاف قلندرہ تیار کیا اور ٹریکٹر قبضہ میں لے لیا جبکہ سی سی ڈی کے ذریعے مقابلہ میں پار کرنے کی دھمکیاں دیں مدعی نے مزید کہا کہ الزام علیہ ایس ایچ او تھانہ بلوچنی اعجاز رشید نے 1 لاکھ روپے رشوت لیکر اختیارات سے تجاوز کیا ہے الزام ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے ایس ایچ او تھانہ بلوچنی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اندراج مقدمہ کے باوجود موصوف اپنے عہدے پر تعینات ہے مدعی نے آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ موصوف کو عہدے سے ہٹایا جائے اور انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں