چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں انسانی صحت پر پانی کی کمی کے نقصانات اور حفاظتی تدابیر پر آگاہی سیمینارمنعقد ہوا۔ ایڈ یشنل ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد ڈویژن امتیازحسین مہمان خصوصی تھے۔سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم کے علاوہ دیگر ماہرین،فیکلٹی ممبران اور طلبا وطالبات بھی موجود تھیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا کہ جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر معیاری خوراک کی فراہمی کے مشن کیساتھ عوامی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو معیاری خوراک سے آگاہی ضروری ہیاورآگاہی سیشن کے انعقاد کا مقصد عوام کو معیاری فوڈ پوائنٹس کی جانب بھی راغب کرنا ہے۔



