شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلا کا آپریشن جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکو مت پنجاب کے احکامات پر میونسپل کارپو ریشن کی طرف سے شہر ی علاقوں سے مویشیوں کے انخلا کیلئے آپریشن بلاناغہ جاری ہے ۔ ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس نے بتایا کہ ابتک آپریشن میں تقریبا700 مویشیوں کو شہری حدود سے باہر منتقل کرایا جاچکا ہے۔ گزشتہ روز با والا جھنگ روڈ پر مویشی نکالنے کا آپریشن کیا گیاجس میں پیرا فورس ، محکمہ لائیوسٹاک، پولیس فورس اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔علاوہ ازیں شہری علاقوں میں جانوروں کے باڑوں کو بھی ختم کرایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں