شہری میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آبادچیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل او ودیگر عہدیددار و ں نے چوری ،ڈکیٹی راہزنی کی بڑھتی ہوئی وار داتو ں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی محترمہ مریم نواز شریف اورIG پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں جرائم کی بڑھتی ہوئی رفتارپر کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ پولیس میںغفلت و لاپرواہی کے مرتکب ذمہ دار اہل کاروں کی نہ صرف کلاس لی جائے بلکہ وردی کی عزت اور اسکے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے ایسے ملازمین سے محکمہ پولیس کو پاک کیا جائے جوعوام کے ٹیکسز سے بھاری تنخواہیں لینے کے باوجود عوام کو انکے جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں لیت و لعل سے کام لیتے ہیں حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ فیصل آباد میں انتہائی تجربہ کارا ور باصلاحیت پولیس افسروں کی ٹیم ہے لیکن بعض نا اہل مفاد پرست اہلکار انکی شبانہ روز کارکردگی کہ کو زنگ آلود کر رہے ہیں انہوں نےRPO فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے تجربہ کی روشنی میں ضلع کے تمام تھانوں میں ماتحت ذمہ داروں کی کارکردگی کوبہتر بنائیں تاکہ شہر میں چوری ،ڈکیٹی راہزنی ، قتل کی بڑھتی ہوئی وار داتوں کو کنٹرول کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں