ساہیوال (بیورو چیف) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال مرزا تنویر بیگ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں بالخصوص ہیلمٹ کا لازمی استعما ل کریں اور ون وے کی خلاف ورزی سے ہر صورت گریز کریں ڈی ایس پی مرزا تنویر بیگ نے امجد کھوکھر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی بھرپور انداز میں جاری رہے گا انہوں نے واضح کیا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے غلط سمت سے آنے والے اور دیگر خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گیانہوں نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا چالان سے صرف ایک ہی صورت میں بچا جا سکتا ہے ہیلمٹ پہنیں احتیاط کریں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریںٹریفک پولیس نے شہر بھر میں اگاہی مہم تیز کرنے اور مختلف چوکوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔




