شہری کابل 2ارب10 کروڑ سے زائد آگیا

ہماچل پردیش (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرک بورڈ نے درزی کو ایک مہینے کا 86لاکھ سے زیادہ کا بجلی بل بھیجنے کے بعد ایک اور شہری کو 2ارب روپے سے زیادہ کا بل بھیج دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شہری کو الیکٹرک بورڈ کی جانب سے 2ارب 10کروڑ 42لاکھ 8ہزار 405روپے بجلی کا بل بھیجا گیا ہے، شہری کا نام للیت دھیمان ہے اور ان کا تعلق ہماچل پردیش کے گائوں بھیرن جٹاں سے ہے، مذکورہ بل گزشتہ سال دسمبر کا ہے، جسے دیکھ کر للیت دھیمان کا سرچکرا گیا۔للیت دھیمان کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں انہیں 2500روپے کا بجلی کا بل بھیجا گیا تھا جو انہوں نے جمع کروا دیا تھا، جبکہ انہیں دسمبر میں اربوں روپے کا بل بھیجا گیا، جس پر اس نے الیکٹرک بورڈ کو شکایت کی، الیکٹرک بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، بعد ازاں شہری کو 4047بھارتی روپے کا بل دیا گیا جو اس نے ادا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل گجرات میں بھی ایک شہری جو درزی ہے، کو 86لاکھ روپے سے زیادہ کا بجلی بل بھیجا گیا تھا، جس سے وہ حواس باختہ ہوگیا تھا، تاہم بعد میں اس کی شکایت پرالیکٹرک بورڈ نے بل درست کرکے 1540روپے بھیجا تھا، جو درزی نے ادا کردیا اور سکھ کا سانس لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں