شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے والا اس کا ہمسایہ نکلا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ163ر۔ب میں شہری کو اغواکر کے قتل کرنے والا اس کا ہمسایہ نکلا۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے باز پرس کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ نے بتایا کہ چند روز قبل163ر۔ب کے رہائشی60سالہ افضل گھر سے نکلا واپس نہ آیا۔ اہل خانہ تلاش کرتے2 رہے کہیں سراغ نہ ملا تو پولیس نے مغوی کے بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ اگلے روز افضل کی نعش مل گئی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ نے مشکوک حرکات پر مقتول کے ہمسائے ارشد کو حراست میں لیکر باز پرس کی تو اس نے اعتراف جرم کر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ افضل کے مال مویشی ہڑپ کرنا چاہتا تھا جس پر اس کو اغوا کر کے قتل کر کے نعش گھر میں چھپا رکھی تھی۔پولیس نے پکڑے جانے والے ملزم کو شامل تفتیش کر لیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے اندھا قتل کیس ٹریس کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ چک جھمرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں