شہری کی خطرناک حرکت 20ہزار گھر بجلی سے محروم

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے علاقے بریگ ہائوس میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص ہائی وولٹیج بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروںہزاروں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی۔یارک شائر میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ایک نامعلوم شخص بجلی کے ہائی وولٹیج ٹاور پر چڑھ گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔اس حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح کے اوقات میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق کہا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص ذاتی اور گھریلو مسائل کی وجہ سے ذہنی دبا کا شکار تھا۔رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ اسے حیرت اور خوف کے عالم میں دیکھتے رہے جب وہ خطرناک تاروں والے ٹاور پر اوپر چڑھتا چلا جا رہا تھا،لوگوں کی چیخ و پکار کا بھی اس پر کوئی اثر نہ ہوا۔پولیس اور متعلقہ اداروں کی سر توڑ کوششوں کے بعد بالآخر وہ شخص دو گھنٹے بعد تقریبا ساڑھے گیارہ بجے نیچے اتر آیا، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں وہ زخمی نہیں ہوا۔تاہم اس تمام ڈرامائی صورتحال کے باعث ارد گرد کے تقریبا 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی، آخری اطلاعات آنے تک رفتہ رفتہ بجلی کی بحالی کا کام جاری تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سال2017 میں ہٹن لنکاشائر میں ایک شخص کو بجلی کے ٹاور سے تقریبا 60 فٹ کی بلندی پر لٹکتے دیکھا گیا تھا۔ اس وقت بھی بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کرکے اسے بچالیا گیا تھا، تاہم یہ معمہ آج تک حل نہیں ہو سکا کہ وہ وہاں کیسے پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں